اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ العراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج نے آج ملک کے مختلف شہروں میں دھشتگرد گروہ داعش کے مسلح عناصر کے خلاف وسیع کاروائی کرتے ہوئے دھشتگردوں کے دسیوں ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے جبکہ فوج کی اس کاروائی دو سو سے زیادہ دھشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔عراق کی فوج نے عوام کے ساتھ ملکر صوبے صلاح الدین کے الاسحاقی اور صوبے الانبار میں الرمادی کے بعض علاقوں کو دھشتگردوں سے خالی کروالیا ہے۔ عراق کے صوبے دیالہ کا کنٹرول فوج نے دوبارہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ عراق کے شمال میں واقع شہر نینوا کے گوارئنگ کونسل کے رکن خلف الحدیدی نے بھی کہا ہے کہ موصل کے جنوب میں تکفیری دھشتگردوں کے ٹھکانوں کو ہوائی حملے میں تباہ کردیا گيا ہے اور اطلاعات ہیں کہ اس حملے میں سیکڑوں دھشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر عراق کے صوبے واسط کے ایک اعلی عہدیدار نے اعلان کیا ہےکہ عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ علی سیستانی کے ملک کے دفاع کے حوالے سے سامنے آنے والے فتوے کے بعد ہزاروں ہزاروں افراد رضاکارانہ طور پر فوجی مرکز میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
..............
242